Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ لوگوں کو طبی سہولیات ملے، مرتضی وہاب

Now Reading:

بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ لوگوں کو طبی سہولیات ملے، مرتضی وہاب
کورونا مریض

مشیرقانون، ساحلی ترقی و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ لوگوں کو طبی سہولیات ملے۔

تفصیلات کے مطا بق مشیرقانون، ساحلی ترقی و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر نے لیاری میں سینے کے درد کی فوری طبی امداد کے یونٹ کا افتتاح کردیا۔

سینے کے درد کی فوری طبی امداد کے یونٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہی وژن ہے کہ لوگوں کو طبی سہولیات ملے اسلئے سندھ میں چوبیس گھنٹے صحت کی بہترین سھولیات دستیاب ہیں کیونکہ مریضوں کی خدمت کرنا ہمارا منشور ہے۔

 مشیرقانون، ساحلی ترقی و ماحولیات کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں چیسٹ پین یونٹس ہیں اور اس ادارہ امراض قلب میں پاکستان بھر سے مریض آرہے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے ادارہ امراض قلب نے 13 ویں سینے کے درد کی فوری طبی امداد کے یونٹ کا قیام کی ہے مگر جب وفاق میں ہماری حکومت ہوگی تو پورے پاکستان میں این آئی سی وی ڈی کے سینٹر بنائیں گے۔

Advertisement

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرقانون، ساحلی ترقی و ماحولیات کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اداروں کو بہتر کیا جائے اوراٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت جو ادارے ملے ہیں اب وہ بہتر کام کررہے ہیں۔

Advertisement

بیرسٹر مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے لیکن اگر سکیں بلاک ہونگی تو لوگ پریشان ہونگے۔

مشیرقانون، ساحلی ترقی و ماحولیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لنگڑی ہے اس لئے لنگرخانے کھول رہی ہے،عوام کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے بجائے بھکاری بنایا جارہا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے جیلوں میں 60 فیصد ایسے قیدی ہیں جنہیں عدالتوں نے سزا نہیں دی لیکن پھر بھی وہ جیل میں ہے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کہ سزا کے بغیر جیلوں میں لوگوں کو رکھیں۔

مشیرقانون، ساحلی ترقی و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو بغیر سزا کے بارہ سال جیل میں رکھا گیا، اگر وفاق میں ہماری حکومت آئی تو عدالت سے سزا کے بغیرقیدی رکھنے کا قانون تبدیل کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر