Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین: قصبے ہیبرون میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینی کسانوں پر حملہ

Now Reading:

فلسطین: قصبے ہیبرون میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینی کسانوں پر حملہ

فلسطین کے مغربی کنارے واقع قصبے ہیبرون میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینی کسانوں پر حملہ کرکے ان کی پالتو بھیڑوں کو کھول دیا تاکہ وہ فصلوں کو نقصان پہنچا سکیں۔

فلسطینی خبر ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی پُشت پناہی میں قابضین کے درجنوں جتھوں نے جنوبی ہیبرون کی پہاڑیوں میں واقع قصبے طوبیٰ میں فلسطینی کسانوں کی زمینوں پر ہلا بول دیا۔ جب کسانوں نے اپنی فصلوں کو بچانے کیلیے بھیڑوں کو روکنے کی کوشش کی تو قابضین نے ان سے جھگڑا اور مار پیٹ کی۔

ہیبرون قصبہ فلسطینیوں کیلیے یرغمالی علاقے کی حیثیت رکھتا ہے جہاں موجود اسرائیلی قابضین آئے دن اُنہیں کسی نہ کسی طرح پریشان کرتے رہتے ہیں۔ یہاں فلسطینیوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی قابضین اور فوجیوں کا معمول ہے۔

اسرائیلی قابضین غیرقانونی گھروں کی تعمیر کیلیے فلسطینیوں کے گھروں اور زمینوں پر قبضے کرتے ہیں اور زیتون کے درختوں کو اُکھاڑ دیتے ہیں۔

Advertisement

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق 1967 سے مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف مختلف جرائم کا ارتکاب کرتے آئے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 6 لاکھ سے زائد یہودی اسرائیلی آباد ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق وہاں غیرقانونی طور پر مُقیم ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے دی آفس آف کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (اوچھا) کے مطابق 2021 کے پہلے تین ماہ میں اسرائیلی قبضوں کے 210 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک فلسطینی کی شہادت کا واقعہ بھی شامل ہے۔ اوچھا نے اسرائیل پر ایسے واقعات کی تفتیش اور انہیں روکنے کے لیے قانونی اقدامات کرنے پر زور بھی دیا مگر عالمی طاقتوں کا حمایت یافتہ اسرائیل کسی بات کو خاطر میں نہیں لاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر