Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ہاکی کپ 1994 کی فتح کے دن کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد

Now Reading:

عالمی ہاکی کپ 1994 کی فتح کے دن کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد

پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹرز لاہور میں چار دسمبر 1994 عالمی ہاکی کپ میں پاکستان کی یادگار فتح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعاد ہوا جس میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف و عالمی ہاکی چیمپئین 1994 ٹیم کے کھلاڑی و پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین آصف باجوہ، اولمپین احمد عالم، اولمپین خواجہ جنید نے شرکت کی۔

 چیئرمین قومی ہاکی سلیکش کمیٹی اولمپین منظور جونیئر بھی خصوصی طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے۔

 اس پروقار تقریب میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر نے دنیائے ہاکی میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انکو نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔

صدر پی ایچ ایف نے اس موقع پر خصوصی طور پر اولمپین منصور احمد جو کہ عالمی ہاکی کپ کے ہیرو قرار پائے تھے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

 اس موقع پر دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز کے حامل کھلاڑیوں میں شمار چیئر مین قومی ہاکی سلیکشن کیمٹی پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین منظور جونیئر نے اس تاریخی دن کو پاکستان کی فتح کے حوالے سے خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

 تقریب میں اولمپین منصور احمد مرحوم، اولمپین نوید عالم مرحوم سمیت دیگر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔

 یاد رہے کہ1994 میں 23 نومبر تا 4 دسمبرآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی ہاکی کپ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ہالینڈ کو پینلٹی سٹروکس کی بنیاد پر ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 3-4 گول سے شکست دیکر عالمی ہاکی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر