Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس، چئیرمین سینیٹ کوہٹانےکا متفقہ فیصلہ

Now Reading:

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس، چئیرمین سینیٹ کوہٹانےکا متفقہ فیصلہ

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کی جانب سےچئیرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد لانے کی حمایت کا اعلان کردیاگیا۔ اپوزیشن کی 9سیاسی جماعتیں چئیرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کیلئے متحرک ہیں۔

حکومت مخالف اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کیلئے9 سیاسی جماعتوں کے 11 ارکان پر متشمل رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کی زیرصدارت ہوا۔

اپوزیشن کے اس اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے رہنماؤں کو موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اپوزیشن رہنماؤں سے اجلاس کی کارروائی کی رازداری کا حلف بھی لیا گیا۔

رہبر کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے متفقہ طور پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ڈی۔سیٹ کرنے اورنئے چیئرمین سینیٹ کےنام پر مشاورت کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

رہبر کمیٹی میں دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 2،2جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کاایک ایک نمائندہ شامل ہے۔

رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری ممبر تھے تاہم یوسف رضا گیلانی کی جگہ فرحت اللہ بابر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر صحافی نے فرحت اللہ بابر سے سوال کیا کہ آپ تو ممبر نہیں ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی جگہ انہیں کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں جب کہ جعمیت علماء اسلام (ف) سے اکرم خان درانی اور نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو کمیٹی میں شامل ہیں۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ، قومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر،  اے این پی سے میاں افتخار، مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری اور جمعیت علماء پاکستان سے اویس نورانی رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر