Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنگ میں بھنگ ڈالنا پیپلز پارٹی کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

رنگ میں بھنگ ڈالنا پیپلز پارٹی کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے، خرم شیر زمان

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ رنگ میں بھنگ ڈالنا پیپلز پارٹی کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔

خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آج ثقافتی احترام، امن اور رنگوں کا دن ہے اور رنگ میں بھنگ ڈالنا پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے چینل کی ثقافتی تقریبات روک کر نہ جانے کس کو خوش کیا ہے، تقریبات رکوانے کے پیچھے پی پی کی اعلیٰ قیادت کی منفی تربیت واضح ہو رہی ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سرکاری مشنری کا استعمال اخلاقیات سے گرنے کے مترادف ہے، خوشی کے موقع پر نامناسب حرکات سر انجام دینا قابلِ شرم ہے۔

واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پر جھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ثقافتی تقریبات میں تقاریر، اسٹیج ڈراماز اور سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر