Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیلوں کی فیڈریشنز میں بیٹھی مافیا کو نکال دیا ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

کھیلوں کی فیڈریشنز میں بیٹھی مافیا کو نکال دیا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فیڈریشنز میں بیٹھی مافیا کو نکال دیا ہے۔

کامیاب نوجوان اسپورٹس پروگرام کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کے لیے ضروری ہیں، میں نے اپنی زندگی کے 21 سال بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آپ کھیلوں میں مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں تو آپ کو جیتنا بھی آتا ہے اور ہار کو سمجھنا بھی آتا ہے، کھلاڑی ہار سے سیکھتے ہیں، ہم ہارتے تب ہیں جب دل برداشتہ ہوجائیں، جب تک ہار سے سیکھتے ہیں تو آپ پہلے سے بہتر ہوجاتے ہیں۔ انسان مشکل وقت سے گبھراتا نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 70 فیصد پاکستانی 30 سال کی عمر سےکم ہیں، ان کے لئے سب سے پہلے ہمیں کھیلوں کے میدان بنانے ہیں، ہماری کوش ہے کہ ہر یونین کونسل میں کھیل کے میدان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں پوری طرح حصہ لیا جائے، ہم نئی پالیسی لائے ہیں، کھیلوں کے فیڈریشنز میں بیٹھی مافیا کو نکال دیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ لوگوں کو بہتر تعلیم کا موقع دیا جائے، اس سلسلے میں ہم  طلبا کے لئے 47 ارب روپے کی اسکالر شپ دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر