Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپائر کے خلاف نامناسب بیان دینے والے برطانوی فٹ بالر پر جرمانہ عائد

Now Reading:

امپائر کے خلاف نامناسب بیان دینے والے برطانوی فٹ بالر پر جرمانہ عائد

جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن نے برطانوی مڈ فیلڈرجوڈ بیلینگھم کو چالیس ہزار یورو جرمانہ عائد کر دیا۔

جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جوڈ بیلینگھم کا بیان اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی مڈ فیلڈر نے بوروشیا ڈورٹمنڈ اور بائرن میونخ کے مابین ہونے والے میچ کے بعد میچ ریفری کی تعیناتی پر بیان دیا تھا۔

مڈ فیلڈر نے اپنے بیان میں میچ ریفری فیلکس زوائرکے ماضی کے حوالے سے کہا تھا کہ فیلکس وہی میچ ریفری ہیں جن پر عالمی فٹ بال فیڈریشن نے 2005 میں میچ فکسنگ کے الزام میں چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

برطانوی مڈ فیلڈر جوڈ کے کلب ڈورٹمنڈ جو فیصلے سے قبل جوڈ کی حمایت میں کھڑا تھا اب فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

جرمانے کی سزا کے بعد جوڈ بیلینگھم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ ایک ایسے شخص کو میچ ریفری بناتے ہیں جو ماضی میں میچ فکسنگ میں ملوث رہا ہے، آپ فیلکس سے ایماندارانہ فیصلے کی توقع کس طرح کر سکتے ہیں۔

برطانوی شہر برمنگھم سے تعلق رکھنے والے جوڈ بیلینگھم نے گزشتہ سال ہی ڈورٹمنڈ فٹ بال کلب جوائن کیا تھا، اور ان کی سالانہ آمدنی 30 ملین پاؤنڈزہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر