Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی جانب سے عطا کردہ اعزاز پریانتھا اور سری لنکن عوام کے نام کرتا ہوں، ملک عدنان

Now Reading:

وزیراعظم کی جانب سے عطا کردہ اعزاز پریانتھا اور سری لنکن عوام کے نام کرتا ہوں، ملک عدنان

سانحہ سیالکوٹ میں مقتول سری لنکن شہری پریانتھا کمارا دیاوردنا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کی جانب سے ملنے والے اعزاز اور تمغہ شجاعت کو آنجہانی پریانتھا اور سری لنکن عوام کے نام کرتے ہیں۔

ڈپٹی مینیجر راجکو انڈسٹریز ملک عدنان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توصیفی سند عطا کرنے اور تمغہ شجاعت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔

ملک عدنان نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اس طرح کے حالات میں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج بہت فخر محسوس ہو رہا ہے، اس واقعے کے بعد پوری قوم جس طرح میرے ساتھ کھڑی ہوئی اس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔

ملک عدنان نے کہا کہ میرے والدین اور اساتذہ نے تلقین کی کہ ہمشیہ مظلوم کا ساتھ دو چاہے اس فرض کی ادائیگی میں جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

Advertisement

ملک عدنان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ جس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، میں نے بھی انسانیت کو بچانے کا راستہ اپنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے
جے یو آئی کا حکومتی رٹ کو چیلنج، کراچی میں جلسہ سجا لیا
پی ٹی آئی کیجانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر سنگین سوالات اٹھا دیے
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ علی محمد خان کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر