Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پر قبضہ کرنے کی سازش کے خلاف تحریک جاری رہے گی، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

کراچی پر قبضہ کرنے کی سازش کے خلاف تحریک جاری رہے گی، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی پر قبضہ کرنے کی سازش کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔

جماعت اسلامی کراچی نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات سلب کرنے اور شہری اداروں پر قبضے کے لیے سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت بہت بڑا مارچ ہوگا، دستخطی مہم کا آغاز ہو گیا ہے، گھر گھر جا کر شہریوں سے رابطہ کریں گے، کراچی پر قبضہ کرنے کی سازش کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس احتجاجی تحریک میں خواتین بھی شرکت کریں گی، دیہی علاقوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، ناظم جوکھیو کے قتل کا معاملہ سب کے سامنے ہے، یہ مک مکا کر لیتے ہیں، ان مافیا کے خلاف کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ وڈیرے شہروں پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر