Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں سخت

Now Reading:

برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں سخت

برطامیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں کو سخت کردیا گیا ہے۔

لندن میں نیوز کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ملک میں اومی کرون کے 568 کیسز سامنے آنے کے بعد ہمیں کچھ پابندیاں لگانی پڑیں گی۔

متعلقہ خبر: برطانیہ میں اومی کرون کیسز میں 50 فیصد اضافہ

بورس جانسن نے کہا کورونا کیسز میں اضافہ اسپتالوں پر بوجھ کا باعث بن سکتا ہے، اس صورت حال میں سب سے افسوسناک پہلو اموات کا ہے، ہمیں امید ہے کہ صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے لوگ گھر میں رہ کر کام کریں، پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ نائٹ کلبس اور بھیڑ بھاڑ کی دیگر جگہوں میں جانے کے لیے بھی کوویڈ پاس دکھانا ضروری ہوگا۔

Advertisement

متعلقہ خبر: اومی کرون کے خلاف فائزر ویکسین موثر کام کرے گی، فائزر کمپنی کا دعوی

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد رپورٹ ہوئے کیسز سے 20 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبر: دنیا اومی کرون کے خلاف زیادہ موثر اقدامات کرے

واضح رہے کہ برطانیہ نے رواں برس جولائی میں ہی کوویڈ پابندیوں کو ختم کردیا تھا۔ چند روز قبل بورس جانسن نے اعلان کیا تھا کہ کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کے باوجود پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر