Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی پبلک اسکول کیس؛ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا

Now Reading:

آرمی پبلک اسکول کیس؛ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا
سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

وفاقی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں جواب جمع کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں جواب جمع کرانے کے لئے دیئے گئے وقت میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ کو  درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ خبر: سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس، سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی 16 دسمبر کو برسی ہے، وزیراعظم نے شہداء کے والدین سے ملاقات کے ئیے کمیٹی تشکیل دی ہے، مناسب ہوگا والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے دیا جائے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کے لئے تین ہفتے کی مہلت دی جائے تاکہ عدالت کو جامع عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

Advertisement

متعلقہ خبر: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورنے پوری قوم کو متحد کیا

واضح رہے کہ 10نومبر کو سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق از کود نوٹس کی سماعت ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم بھی پیش ہوئے تھے۔ اپنے حکم نامے میں عدالت نے حکم دیا تھا سانحہ اے پی ایس پشاور میں ملوث افراد کیخلاف مثبت اقدام اٹھائے،حکومت والدین کا موقف لے کر کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر