Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر قوانین اور ان کے نفاذ کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Now Reading:

بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر قوانین اور ان کے نفاذ کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر قوانین  اور ان کے نفاذ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ بد عنوانی کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام نے ایمانداری اور دیانت داری  کی تلقین کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا معاشرے کو کرپشن  اور کرپٹ عناصر کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی، بد عنوانی کے خاتمے کیلئے عدلیہ کو  تیز تر انصاف فراہم کرنا ہوگا۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انسدادِ بدعنوانی کیلئے پارلیمان ، عدلیہ اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ  حالیہ سروے نے بدعنوانی کے خاتمے میں عدلیہ کے کردار کو اجاگر کیا، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف نیب اور اس کے افسران کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، نیب کو اب تک  821 ارب روپے  کی ریکوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غریب ممالک  کی لوٹی ہوئی دولت بعض ترقی یافتہ ممالک کے بینکوں میں جمع کرائی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے31اکتوبر2003ء کو اعلان کیا تھا کہ ہر سال 9دسمبر کو ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے یعنی انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جائے گا۔

 اس ضمن میں پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا تھا جو کہ اب ہرسال کرپشن کے خلاف جنگ کے عزم کی ازسرنو تجدید کے ساتھ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد عالمی معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی اُٹھانا ہے، جس سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر