Advertisement
Advertisement
Advertisement

بپن راوت کی ہلاکت، بھارت کا نیا سی ڈی ایس کون ہوگا؟

Now Reading:

بپن راوت کی ہلاکت، بھارت کا نیا سی ڈی ایس کون ہوگا؟

بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی بدھ کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد نئے سی ڈی ایس کیلئے دو نام سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت کی ہلاکت کے بعد سی ڈی ایس کا عہدہ کے لیے اگلے سات سے نو دن میں اعلان کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اس عہدے کے لئے جنرل منوج مکند نروانے اور سابق ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا میں سے کوئی ایک اس عہدے کی کمان کو سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سی ڈی ایس کا عہدہ سنہ 2019 میں تخلیق کیا گیا اور جنرل بپن راوت کو بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد جنوری 2020 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

سی ڈی ایس کے طور پر جنرل بپن راوت بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہ بن گئے تھے، اس لیے تینوں مسلح افواج کا کوئی بھی کمانڈنگ یا فلیگ آفیسر سی ڈی ایس بن سکتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جنرل بپن راوت کی ہلاکت حادثہ یا سازش؟ بھارت میں سوال کھڑے ہونے لگے

بھارتی قوائد کے مطابق سی ڈی ایس کے عہدے پر تعینات شخص تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے سینئر ہوتا ہے، بھارتی آرمی چیف اس وقت فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے سینئر ہیں اس لیے امکان ہے کہ انہیں سی ڈی ایس تعینات کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو فضا میں ہی آگ لگ گئی تھی؟ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ رواں ہفتے ریاست تمل ناڈو کے علاقے کنور میں فوجی ہپلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر