ناسانےبجلی سےچلنےوالاپہلاجہازمتعارف کرادیا

امریکی خلائی ادارےناسانےبجلی سےچلنےوالا پہلاجہازمتعارف کرادیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق امریکی خلائی ادارےناسانےکیلیفورنیا کے اپنےایک مرکزمیں ایک نئے ہوائی جہاز کی رونمائی کی ہے۔
یہ جہازمکمل طورپربجلی پرکام کرے گااوراس میں کوئی دوسراایندھن استعمال نہیں کیاجائے گا۔
اس تجرباتی جہاز کو’میکس ویل‘ ماڈل ایکس 57 کا نام دیا گیا ہے۔
اس جہاز میں چارلوگوں کےبیٹھنےکی گنجائش رکھی گئی ہےجبکہ اس کے ہر پرمیں سات چھوٹے پنکھےنصب کئے گئےہیں ۔
میکس ویل کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئیں ہیں جن میں سے دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اڑانے کا کام کریں گی ۔
ناسا نے اس برقی طیارے کوبنانے کا آغاز 2015 میں کیا تھالیکن اس کو بناتے وقت یہ خیال نہیں کیا گیاتھاکہ یہ زمین سے خلا کےلئےبنایا جارہاہے۔
ناسانےامید ظاہرکی ہے کہ ایکس 57 ہوابازی کےشعبےکی ترقی میں اہم کرداراداکرے گا۔ ناسانے 2020 کےآخر تک اس جہازکواڑانےکااعلان کیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News