Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی اُڑان بھرنے کی تیاری، منگل کو لندن روانگی کا پروگرام

Now Reading:

نوازشریف کی اُڑان بھرنے کی تیاری، منگل کو لندن روانگی کا پروگرام
nawaz-london

عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹروں نے سا بق وزیر اعظم نوازشریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے ادویات میں ردوبدل شروع کر دی، منگل کو لندن روانگی کا پروگرام بن گیاہے۔

تفصیلات ے مطابق ائیر ایمبولینس کسی بھی وقت قطر سے لاہور پہنچ جائے گی، سابق وزیراعظم کے ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں علاج کیلئے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی تر جمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے نوازشریف کو سفر کے قابل بنانےکیلئے ادویات میں ردوبدل شروع کر دیا ہے، منگل کو لندن روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر ایئر کی ایمبو لینس کسی بھی وقت لاہور ایئر پورٹ پہنچے گی،سول ایوی ایشن انتظامیہ نے ایئر ایمبولینس کی روانگی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں جبکہ اے ایس ایف، کسٹم، اے این ایف اور ایف آئی اے امیگریشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے
ایئر ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر، ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف اور وینٹی لیٹر سمیت آئی سی یو جیسی دیگر تمام میسر ہونگ جبکہ ایئر ایمولینس میں 10 گھنٹے کی فلائنگ کا فیول مہیا ہو گا۔ اس کے علاوہ پائلٹ اور ڈاکٹر عدنان سمیت 2 ڈاکٹر جبکہ ایک نرس بھی ساتھ ہو گی۔

Advertisement

ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، جبکہ حسین نواز نے معائنے کیلئے ڈاکٹروں سے بھی وقت لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر