 
                                                                              وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی جیت ہے، سوشل میڈیا پر ڈیل کا تاثر دیا گیا جو درست نہیں، اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سٹیم انجن سپیشل سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنےوالا ہے، نواز شریف علاج کی غرض سے باہر جانا نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، شریف خاندان سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو زمانت پر رکھ کر گئے تھے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتے بعد علاج کروا کر واپس آئیں گے، مولانا فضل الرحمان نے پوری کوشش کرکے دیکھ لیا مگر کچھ نہ مل سکا، آصف علی زرداری کے کیس میں پلی بارگین کے لیے پا نچ لوگ لگے ہوئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 15 جنوری سے حالات بہتر ہو جائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 