بھارت کےقدیم چرچ میں آتشزدگی،2افرادہلاک

بھارت کی ریاست میگھالیہ میں چرچ میں لگنےوالی آگ سےدوافرادہلاک ہوگئےہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست میگھالیہ میں قدیم چرچ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں قریبی گھرمیں رہائش پذیرایک جوڑاجھلس کرہلاک ہوگیا۔
ریاست میگھالیہ میں قدیم ورثے کے حامل 117 سالہ چرچ میں مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلے فلک کو چھونے لگے۔
چرچ سے ملحقہ کمرے میں رہائش پذیر جوڑے نے دھواں اٹھتے دیکھا تو چرچ میں داخل ہوگئے تاکہ قدیم و نادر اشیا کو بچایا جا سکے تاہم دونوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور دونوں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔
میگھالیہ کے وزیراعلی نےٹوئٹ کرتےہوئےکہاکہ میگھالیہ ایک افسوناک خبرکےساتھ جاگاہے،جس میں انسانی جانوں کے زیاں کا بھی خدشہ ہے،واضح رہےکہ یہ اس ریاست کاقدیم کلیساہے جبکہ میری دعائیں متاثرین کےساتھ ہیں ۔
#Meghalaya woke up to the tragic news of the Church of God, Qualapatty being gutted in fire that also claimed lives this morning. The indigenous church is one of the oldest in the State. My prayers for the deceased and the Church of God family. pic.twitter.com/h18jYJrivR
— Conrad Sangma (@SangmaConrad) November 17, 2019
فائربریگیڈ عملے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے چرچ میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے تاہم عمارت کا ایک حصہ بری طرح متاثرہوا ہے۔
پولیس حکام کاکہناہےکہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق چرچ میں بجلی کےتار تبدیل کیےجارہےتھےاورلکڑی کی کھڑکی،دروازے تیار ہورہے تھے۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور لکڑیاں موجود ہونے کی وجہ سےآگ نےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News