Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پھر شادی نہیں کروں گی‘

Now Reading:

’پھر شادی نہیں کروں گی‘
Angelina Jolie

 ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کا ماننا ہے کہ سپرسٹار بریڈ پٹ نے ان پر شادی کرنے کے لیے زور دیا۔

 تاہم اس شادی کے اتنے برے نتیجے کے بعد اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔

امریکی میگ زین کی ایک رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی  نے کہا ہے کہ بریڈ پٹ کے رویے  نے میرے اور میرے بچوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

انجلینا جولی  نے کہاہے کہ ’میں اپنے بچوں کو لے کر کسی دوسرے ممالک رہنا چاہتی تھی، تاہم میں یہ بھی نہیں کرسکتی، کیوں کہ اس وقت میں وہیں رہنے پر مجبور ہوں جہاں میرے بچوں کے والد زندگی گزار رہے ہیں۔‘

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اور بریڈ پٹ کے درمیان بچوں کو لے کر بہت جھگڑے ہوئے۔

Advertisement

انجلینا جولی کے مطابق ‘بریڈ ایک ہی جگہ رہنا چاہتے تھے تاکہ بچوں کی زندگی میں توازن برقرار رہے تاہم میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ بچوں کو دوسرے ممالک لے کر جایا جائے تاکہ وہ مختلف زبانیں سیکھ سکیں اور نئے تجربے حاصل کرسکیں’۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان تعلقات 2005 سے استوار تھے۔

جوڑے نے 6 بچوں کو گود بھی لیا تھا اور ان میں طلاق بھی بچوں کو وقت نہ دینے اور مبینہ طور پر براڈ پٹ کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے پر ہوئی تھی۔55 سالہ براڈ پٹ کے انجلینا جولی سے قبل جینفر آنسٹن سے تعلقات تھے، ان دونوں کے درمیان 1998 میں تعلقات استوار ہوئے، جس کے 2 سال بعد 2000 میں دونوں نے شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر