Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹانک میں فائرنگ ، چار افراد جاں بحق

Now Reading:

ٹانک میں فائرنگ ، چار افراد جاں بحق

ٹانک میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں چلتی ہوئی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے چار افراد موقع پر ہی  دم توڑگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں میاں بیوی بچہ شامل ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ یہ ناخوشگوار واقعہ جنوبی وزیرستان شاہراہ پر گرہ پتھر کے مقام پر پیش آیا، گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک راہگیر خاتون بھی شامل ہیں، ملزمان واقعے کے بعد فوری فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کپتان نامی ایک خانہ بدوش  اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ کورٹ کی پیشی کے بعد وآپس گھر جارہا تھا، تاک میں بیٹھے ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ مستورات کے تنازعہ کا شاخصانہ لگتا ہے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کرکے ملزمان کی فوری تلاش شروع کردی ہے اور ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  اس سے قبل بھی ٹانِک میں اس طرز کے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں ایک ستمبر اور دوسرا اکتوبر میں پیش آیا تھا اور اُن دونوں واقعات کو بھی پولیس حکام نے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر