
دبئی: پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان باکسر آصف ہزارہ نے انٹرنیشنل باکسنگ میلے اے بی ایف کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
نوجوان باکسر آصف ہزارہ نے دبئی میں منعقد کیے جانے والے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں یوگینڈا کے باکسر کو شکست دے کر ملک کا نام ساری دنیا میں روشن کردیا ہے۔
دوسری جانب ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر ڈبلیو بی سی مڈؒل ایسٹ ٹائٹل کے 66 کلو گرام کیٹیگری میں تنزانیہ کے باکسر روسٹا سے مقابلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ دبئی میں دونوں باکسرز نے کوچ محبوب احمد نورزئی کے ساتھ 7 ہفتے سے زائد ٹریننگ کی ہے، ایشین چیمپیئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر اب تک 6 انٹرنیشنل فائٹس جیت چکے ہیں جبکہ عثمان وزیر نے اسلام آباد میں انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News