
ڈی ایس پی پنچگور مرید بگٹی کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سروس سے برخواست کر دیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان پولیس نے بیان دہتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس محمد طاہر رائے ہلال شجاعت نے ڈی ایس پی پنجگور کو بد عنوانی کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ ڈی ایس پی مرید حسین بگٹی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ایک ماتحت سے رقم وصول کی تاکہ اس کو انکوائری میں بے گناہ ثابت کرے جس پر آئی جی بلوچستان کو شکایات ملنے پر انکوائری کرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کے نتیجے میں مذکورہ ڈی ایس پی پر اپنے ماتحت سے رشوت لینے کا الزام ثابت ہو گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پولیس بلوچستان نے مذکورہ ڈی ایس پی کو بلا کر تفصیل سے معاملہ سنا، اس کے جواب کو غیر تسلی بخش پایا اور اسے سروس سے ڈسمس کر دیا۔
آئی جی محمد طاہر رائے کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ ایسی کالی بھیڑوں کی باوقار محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News