Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سیالکوٹ: سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

سانحہ سیالکوٹ: سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ
سری لنکن

سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے سری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردی۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہےکہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس میں ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے ۔

انہوں نے بتایاکہ مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسیکیوشن میں جمع کروایا جائے گا، چالان میں ویڈیوز شوائد اہم دستاویزات ہونگی تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے مقدمے کا ٹرائل جنوری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سانحہ سیالکوٹ: اب تک کتنے ملزمان گرفتار ہوچکے؟

صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں اب تک 182 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک واقعے میں ملوث 182 افراد کو حراست میں لیا گیا اور عدم ثبوت پر 62 افراد کو رہا کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبر: محکمہ پراسیکیوشن سیالکوٹ واقعے کی سماعت کے دوران مانیٹرنگ کرے

120 افراد شامل تفتیش ہیں جبکہ 52 کی باضابطہ گرفتاری کی گئی ہے اور یہ تمام 52 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور کوئی بھی شخص ضمانت پر رہا نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم پولیس کی مدد اور سماعت کی نگرانی کررہی ہے ۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ 30 روز کے اندر چالان عدالت میں پیش کر دیں گے، ہم سب کو اس معاملات پر سنجیدگی سے تجاویز دینا ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر