Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیر شاہ دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

شیر شاہ دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آگیا
supply of gas in Sindh is with too low pressure

شیر شاہ دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق شیرشاہ دھماکے کی جگہ کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے، ہماری ٹیمیں جائے حادٹہ پر موجود ہیں، علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی اپنے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے، جو کہ دھماکے میں بری طرح سے تباہ ہونے والی عمارت کے بالکل نیچے سے گزر رہا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی، دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا، دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر