Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز اینڈرسن نے ناٹ آؤٹ رہنے کی سنچری بنا ڈالی

Now Reading:

جیمز اینڈرسن نے ناٹ آؤٹ رہنے کی سنچری بنا ڈالی

انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈر سن نے  ایک اور تقریباً ناقابل تسخیر منفرد ریکارڈ بنالیا۔

انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بالر جیمز اینڈرسن آج ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ رہ کر  ٹیسٹ کرکٹ میں 100 بار ناٹ آؤٹ رہنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

جیمز اینڈرسن کا یہ منفرد ریکارڈ تقریباً ناقابل تسخیر ہے کیونکہ موجودہ کوئی بھی کھلاڑی اس کے نزدیک بھی نہیں ہے۔

ان کے بعد سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ رہنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش کے پاس ہے جنہوں نے 1984 سے 2001 132 ٹیسٹ میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

تیسرے نمبر پر سری لنکا کے مرلی دھرن ہیں جنہوں نے 1992 سے 2011 تک 133 ٹیسٹ میچز میں اپنی  ٹیم کی نمائندگی کی اور 56 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ  رہنے کا اعزاز سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے پاس  ہے جو ان فارمیٹس میں بالترتیب 84 اور 42  مرتبہ ناٹ آؤٹ  رہے۔

تاہم تمام فارمیٹس  میں سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ رہنے کا اعزاز بھی جیمز اینڈرسن  کے پاس ہے۔ وہ  ایم ایس دھونی کے 142 مرتبہ ناٹ آؤٹ کے مقابلے میں 146 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن نہ صرف انگلینڈ کے سب سے کامیاب بالر ہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بالر ہیں۔

ان کا یہ ریکارڈ بھی بظاہر نہ ٹوٹنے والا نظر آتا ہے۔سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالرز میں  دوسرے نمبر پر موجودگلین میک گرا (563) ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔

صرف  ان کے ہم وطن اسٹورٹ براڈ 525 وکٹوں کے ساتھ  ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ان کے علاوہ موجودہ  فاسٹ بالرز میں آسٹریلیا  کے مچل اسٹارک 262 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر