
وزیراعظم عمران خان نے شیر شاہ دھماکے پر افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے شیر شاہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میری دلی دعائیں اور تعزیت کراچی کے شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے والے دھماکوں کے متاثرین کے تمام خاندانوں کے ساتھ ہے۔
My heartfelt prayers & condolences go to all the families of victims of the twin blasts at Sher Shah Paracha Chowk, Karachi. I am especially saddened to hear of the loss of our MNA Alamgir Khan’s father who also perished in the blast. May Allah give him strength to bear this loss
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021
انہوں نے کہا کہ مجھے خاص طور پر ہمارے ایم این اے عالمگیر خان کے والد کا سن کر بہت دکھ ہوا جو دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ عالمگیر خان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یاد رہے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا۔ دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس رینجرز اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو سول اسپتال بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
طبی عملے نے 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News