Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم دو نمبر کالے قانون کی حمایت نہیں کر سکتے، خرم شیر زمان

Now Reading:

ہم دو نمبر کالے قانون کی حمایت نہیں کر سکتے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم دو نمبر کالے قانون کی حمایت نہیں کر سکتے ہیں۔

خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں مینرل واٹر پیا جاتا ہے، بیماری کے لیے پرائیویٹ کلینک جایا جاتا ہے اور صوبے میں کتوں کی ویکسین نہیں ہے، ان سب کے بعد ہم دو نمبر کالے قانون کی حمایت نہیں کر سکتے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بل آرڈننس سے بھی بدتر ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے قانون پر پنجاب میں کوئی احتجاج نہیں کر رہا ہے، بہترین قانون پر پنجاب کے لوگ ڈھول بجا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاللہ کل دوپہر 12 بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا، اگر ہماری خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تو ذمہ دار بلاول ہو گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم کل عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ احتجاج میں شرکت کریں، صوبے کی عوام پی پی کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے بااختیار میئر آئے گا مگر پی پی سندھ کے شہروں میں بے اختیار میئر لا رہی ہے۔ میئر معاشی طور پر کمزور ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال کو سرعام قتل کیا گیا، یہ صحافیوں کو بھی نہیں بخش رہے تو ہمیں ڈر ہے ہمیں بھی سندھ کے لوگوں کی جنگ لڑنے پر قتل کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر