Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کا اسمارٹ ٹی وی کےلیے انوکھا فیچر متعارف

Now Reading:

گوگل کا اسمارٹ ٹی وی کےلیے انوکھا فیچر متعارف

گوگل نے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اسمارٹ ٹیلے ویژن اور اسمارٹ گھڑیوں میں ایپلی کیشنز کی انسٹالیشن کو آسان بنانے کا مفید فیچر متعارف کرادیا ہے۔

گوگل نے حال ہی میں اسمارٹ ٹیلی ویژن کے لیے جاری ہونے والے اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کے ساتھ پرانے فیچرز میں مزید بہتری پیدا کردی ہے۔

استعمال کنندگان اب نئے اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کی بدولت اپنے اسمارٹ فونز کی مدد سے ٹی وی پر براہ راست ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور اس مقصد کے لیے انہیں اب ٹی وی میں ایپ کا نام لکھنے اور سرچ کرنے کی کوفت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ جب کہ اسمارٹ واچ اور ٹی وی کے لیے جاری ہونے والی اس نئی اپ ڈیٹ میں گوگل نے پلے اسٹور ایپ کومزید آسان اور پہلے سے بہتر بنا دیا ہے۔

استعمال کنندگان کو ٹی وی میں گوگل پلے اسٹور پر سرچ بار میں کچھ بھی سرچ کرتے وقت ایک فلٹر دکھائی دے گا۔ جب آپ ایک بار اس فلٹر پر ٹیپ کریں گے تو ایک نیا سبز بٹن دکھائی دے گا جس پر لکھا ہوگا’ This device’ along with the search results‘ اس بٹن پر ٹیپ کرتے ہی اس میں آپ کے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ڈیوائسز کی فہرست کھل جائے گی۔

Advertisement

 اگرآپ گوگل کے ویئر او ایس کے ساتھ اسمارٹ واچ پہنتے ہیں یا اسی گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ اینڈروئیڈ ٹی وی استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کو ان تمام ڈیوئسز کی تفصیلات اس فہرست میں دکھائی دیں گی۔

اس نئے فیچر کے ساتھ آپ اس ڈیوائس کو بھی منسلک کرسکتے ہیں جس پر آپ اپنی ایپس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ڈیفالٹ سیٹنگ صرف آپ کے اسمارٹ فون میں اننسٹال شدہ ایپ کو ظاہر کرے گی، لیکن اگر آپ نے کسی دوسری ڈیوائس کو منتخب کیا ہے تو پھر آپ اس ڈیوائسز سے مطابقت رکھنے والی ایپلی کیشنز کو انسٹال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر