Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

Now Reading:

ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ماہر امراضِ خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی وفات سے دلی صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امراضِ خون کے علاج معالجے میں ڈاکٹر طاہر شمسی مرحوم نے اپنا نام پیدا کیا، ان کی طبی شعبہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ماہرامراض خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے

Advertisement

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996ء میں پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ  متعارف کروایا، انہوں نے 650 ٹرانسپلانٹ کئے اور 100سے زائد تحقیقی آڑٹیکلز تحریر کیے ہیں جبکہ انہوں نے کورونا کے دنوں میں کورونا کے لئے پلازمہ ٹرانسپلانٹ کے ذریعے اعلاج کیا۔

سن 2011 میں ڈاکٹر شمسی نے خون سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیزز قائم کیا اور 2016 میں ڈاؤ گریجویٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ نے انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر