Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کو افغان عوام کی غذائی امداد کیلیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ضرورت

Now Reading:

اقوام متحدہ کو افغان عوام کی غذائی امداد کیلیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ضرورت

اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں ورلڈ فوڈ پروگرام اور عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 2022 میں افغان شہریوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ادارے کو 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد ملک کی معاشی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، عالمی امداد نہ ملنے اور معاشی تباہ حالی کے باعث افغان عوام کے لیے خوراک کا حصول بھی انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔ افغانستان میں موسم سرما کی شدت بڑھ رہی ہے، جیسے جیسے سردی کی شدت بڑھے گی ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی مشکل سے مشکل تر ہوتی جائے گی۔

متعلقہ خبر : سعودی عرب کا افغانستان کیلیے ایک ارب ریال امداد کا اعلان

عالمی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2021 کے دوران افغانستان میں ڈیڑھ کروڑ شہریوں کو خوراک کی صورت میں امداد فراہم کی گئی ہے لیکن آئندہ برس 2 کروڑ 30 لاکھ افغان شہریوں کو غذائی امداد کی ضرورت ہوگی، جس کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔

متعلقہ خبر : افغانستان میں عدم استحکام پوری دنیا کو متاثر کرے گا

Advertisement

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں موسم سرما کے خاتمے تک افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے تمام بچے غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو موجودہ صورت حال میں افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بھی ہوا ہے ، جس میں ٹرسٹ فنڈ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر