پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے بعد عمران خان مستقبل میں کہیں نظر نہیں آرہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے بعد عمران خان مستقبل میں کہیں نظر نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی عمران خان کا ووٹ 25 فیصد تھا مگر انہیں جتوایا گیا، عمران خان یا تو انتخابات کروائیں گے یا انہیں عدم اعتماد سے ہٹایا جائے۔
منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کو جتوانے والے خود پریشان ہیں اب غلطی نہیں دہرائیں گے۔
انہوں نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کا مستقبل روشن اور حکومت کا مستقبل جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔
منظور وسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ملکی و غیر ملکی سازشیں ہوئیں جو ناکام رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
