
افریقی ملک الجزائر کے 57 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کی شہرہ آفاق عمارت برج خلیفہ کو الجزائر کے سفید و سبز ہلالی پرچم سے سجاکر سب کی تو جہ کا مر کز بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الجزائر کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں جس کے با عث الجزائر کے 57 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین سیا حتی عمارت برج خلیفہ کو اس کے سبز و سفید قو می پرچم سے مزین کر کے دونوں ممالک کے درمیان قائم دو ستا نہ تعلقات کی عکاسی کی گئی ،صرف یہی نہیں بلکہ برج خلیفہ کے ساتھ ساتھ دبئی کے دیگر علاقوں میں بھی الجزائری شہریوں نے قو می دن کی مناسبت سےتقریبات کا اہتمام کیا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی امریکا کا 243 واں یوم آزادی تھا ، جس مو قع پر متحدہ عرب امارات نے امریکا کااہم اتحادی دوست ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے برج خلیفہ کوامریکی پر چم کے سفید ، آسمانی و سرخ رنگ سے مزین کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News