Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے ساتھ بیٹھا یہ شخص کون ہے؟

Now Reading:

عمران خان کے ساتھ بیٹھا یہ شخص کون ہے؟

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھا شخص کون ہے؟

اگر آپ کو تصویر میں موجود اس شخص کو پہچاننے میں مشکل ہو رہی ہے تو کوئی بات نہیں، ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھا یہ شخص کوئی اور نہیں، بلکہ پاکستان کے جانے مانے موسیقار، گلوکاراور سماجی کارکن سلمان احمد ہیں۔

سلمان احمد کی پہچان ان کا مقبول ترین بینڈ ’جنون‘ بھی ہے، جس کے گانے آج بھی نوجوان گاتے اور سنتے ہیں۔

Advertisement

سلمان احمد کو مو سیقی کے ساتھ ساتھ نوجوانی کے دور میں کرکٹ کا بھی جنون تھا اور اسی جنون نے انہیں کرکٹ کے میدان تک بھی پہنچایا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سلمان احمد نے بتایا کہ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، جس پر انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے موسیقار و سماجی کارکن سلمان احمد نے مزید بتایاکہ عمران خان نے انہیں بنگلہ دیش کے پہلے دورے کیلئے ٹیم میں بھی شامل کیا تھا۔

انہوں نے اپنی زندگی کی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان لمحات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں میوزک گروپ ’جنون‘ کے معروف گلوکار، موسیقار اور سماجی کارکن سلمان احمد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 50 سالہ کیریئر پر مبنی دستاویزی فلم ’سپریچوئل ڈیموکریسی‘ کوبھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

سلمان احمد کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انہوں نے اس دستاویزی فلم کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی 50 برس پرانی نایاب تصاویر اور ویڈیوز بھی حاصل کی ہیں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر