Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر علی زیدی اور معاونِ خصوصی محمود مولوی کی ملاقات

Now Reading:

وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر علی زیدی اور معاونِ خصوصی محمود مولوی کی ملاقات
وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سمندری امور سید علی حیدر زیدی اور معاونِ خصوصی محمود مولوی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بلیو اکانومی کے ذریعے خطے کی اقتصادی خوشحالی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر گفتگو کی گئی جبکہ وزرات کے اقدامات کی بدولت ملکی زرِ مبادلہ میں وزیرِ اعظم کو اضافے پر بریفنگ دی گئی۔

وزارتِ سمندری امور کی ریسٹرکچرنگ اور فشریز کے شعبے میں بڑے پیمانے پراصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وزارت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اقدامات پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے سیکرٹری جنرل ایسالا رووان ویراکون نے بھی ملاقات کی۔

Advertisement

ملاقات میں سارک کے سیکرٹری جنرل نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے پریانتھا کمارا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سارک کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور فروغ دینے کے لیے سارک کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، غربت کے خاتمے، توانائی کے انضمام اور صحت کے چیلنجز پر تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر