Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہرماہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Now Reading:

ہرماہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
احساس آمدن پروگرام

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ، غربت کا خاتمہ و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہےکہ حکومت قومی گریجویشن حکمت عملی کے تحت ہرماہ 80 ہزار افراد  کو بلاسود قرضے تقسیم فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام کے فریم ورک کے تحت غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کا جو پروگرام شروع کیا گیا ہے ،بلا سود قرضے ، ہنر مندی کی تعلیم اور اثاثوں کی منتقلی اس پروگرام کے تین بڑے پہلو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رورل سپورٹ پروگرام اور اخوت سمیت دیگر حکومتی ادارے اور 22 سے زائد این جی اوز بھی احساس پروگرام کا حصہ ہیں ،منصوبے سے 4 سال میں ایک کروڑ61 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ 4 سال کے دوران مجموعی طور پر 42.65 ارب روپے سے معاشرے کے غریب طبقات کی فلاح وبہبود کے اقدامات کئے جائیں گے ، ہر ماہ 80 ہزار افراد کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کے علاوہ لاکھوں افراد کو نیوٹیک کے ذریعے ہنر مندی کی تربیت دی جائے گی ،فریم ورک کے تحت ہر ماہ ایک نیا پروگرام لائیں گے جو سماجی تحفظ کے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پاورٹی گریجویشن حکمت عملی کے اجراء کے موقع پر گزشتہ روز ملک بھر کے 82 ہزار افراد میں تین ارب روپے سے زائد مالیت کے بلاسود قرضے دئیے گئے  ہیں ۔ ان بلاسود قرضوں سے غریب افراد کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا ۔

Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یقین دلایا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام پرمکمل شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کیاجائے گا ۔

معاون خصوصی نے کہاکہ موجودہ حکومت کو معاشرے کے محروم طبقوں کا خیال ہے اوراس نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہیں بھی قائم کی ہیں انہوں نے کہاکہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود غربت کے خاتمے کا بجٹ دگنا کیاگیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر