وزیراعظم کا کہنا ہےکہ صحت کارڈز بہترین اقدام ہے، کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقت بتائےگا میٹروٹرین زیادہ فائدہ پہنچائے گا یاصحت کارڈ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پہلی مرتبہ کم آمدن والوں کیلئےقرضوں کااہتمام کیا، رکاوٹوں کودورکرکےقرض سےمتعلق قانون پاس کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیرکیلئےقرضوں کاپروگرام مزیدبڑھائیں گے، سود کے بغیر27 لاکھ تک کاقرضہ دے رہےہیں،احساس راشن پروگرام سے 54 فیصد گھرانوں کوسبسڈی دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ آٹا، دال، گھی پر30 فیصد سبسڈی دے رہےہیں، اسپتالوں کیلئےکسی نے اتنے پیسے خرچ نہیں کیےجتنےہم نےکیے، صحت کارڈ جیسےانقلابی فیصلے ہرکوئی نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسلامی ریاست کا صرف تقریروں میں نام لیاگیا، اسلامی ریاست کیلئے عملی طورپرکوئی کام نہیں کیاگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم اس راستے پرجارہےہیں جوقوم کواوپرلےکرجائےگا،ہم اس راستے پرجاناچاہتےہیں جس کیلئےپاکستان بنا۔
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نےکہا پاکستان کوایشین ٹائیگربنائیں گے، کیاایشین ٹائیگرفلاحی ریاست کامقابلہ کرپائےگا؟
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں مغرب ممالک سےزیادہ وسائل ہیں،پاکستان کےلوگ مغرب ممالک کےویزوں کیلئےترستےہیں،مغرب میں کم وسائل کےباوجودخوشحالی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ برطانیہ میں فلاحی ریاست دیکھی، آج ریاست مدینہ کا ماڈل یورپ و دیگرممالک میں نظرآئےگا، افسوس ریاست مدینہ کاماڈل مسلم ممالک میں نظرنہیں آئےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملےگی ، کسی بھی اسپتال میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرواسکتے ہیں۔
صحت کارڈ کے ذریعے آج سے مفت علاج
صحت کارڈ پر پنجاب کے آٹھ سو سرکاری و نجی اسپتالوں میں آج سے مفت علاج ہوگا۔
پنجاب حکومت 3 سال میں تین سو تیس ارب روپے قومی صحت کارڈ اسکیم پر خرچ کرے گی، ہر کارڈ پر ہر خاندان کو دس لاکھ کا علاج اسپتال داخل ہونے کی صورت میں ملے گا۔
خاندان کے سربراہ قومی شناختی کارڈزپر بھی مفت علاج کراسکیں گے، اس سلسلے میں پنجاب کی ساتوں ڈویژن اور اسلام آباد کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
Advertisementصحت کارڈ کا مقصد عوام کی بلا تفریق خدمت، تعلق چاہے کسی سیاسی جماعت سے ہو، استعمال کے لیے صرف پاکستانی ہونا ضروری۔ بلا شبہ پاکستان تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت جس کا مقصد سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانا نہ کہ علاج کے بہانے وطن کی دہلیز چھوڑ کر جانا۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 31, 2021
پنجاب کی سات ڈویژن میں یکم جنوری سے 31 مارچ تک مرحلہ وار سہولتیں ہونگی، ساتوں ڈویژن میں ہیلتھ کارڈز اسکیم کا الگ اجراہوگا اور ہر ڈویژن میں اس کی تقاریب ہونگی۔
یکم جنوری 2022 کوسب سے پہلےلاہور کو مفت سہولتیں ملنا شروع ہونگی، جس سے لاہور سمیت قصور، شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ صاحب کے شہری مستفید ہوں گے۔
اسلام آباد میں بھی یکم جنوری 2022 سےقومی صحت کارڈ پر مفت سہولت ملےگی جبکہ باقاعدہ لانچنگ تقریب 15 جنوری کو ہونےکا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
