Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2021: کتنے کھلاڑی ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بناسکے؟

Now Reading:

سال 2021: کتنے کھلاڑی ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بناسکے؟

سال 2021  میں یوں تو کورونا اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سبب ٹیسٹ کرکٹ  نسبتاً کم ہی کھیلی گئی۔

رواں برس 44 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں بالرز کا راج قائم رہا اور بلے بازوں  کے لیے یہ سال کچھ خاص اچھا  ثابت نہیں ہوسکا۔

کھیلے گئے 44 میچز میں 8 مرتبہ مخالف ٹیم کو اننگز کی شکست اور 6 مرتبہ 200 سے زائد رنز کے مارجن سے شکست ہوئی۔

ان مشکل حالات میں صرف 7 کھلاڑی ہی رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرسکے تاہم کوئی بھی کھلاڑی ٹرپل سنچری اسکور نہ کرسکا۔

ڈبل سنچری کرنے والے کھلاڑیوں میں صرف انگلش کپتان جو روٹ وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ دو مرتبہ انجام دیا ۔

Advertisement

اس سال ٹیسٹ کرکٹ  میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور سری لنکا کے کرونا  رتنے نے بنایا۔انہوں نے بنگلادیش کے خلاف 244 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

کیوی کپتان دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف 238 رنز بنائے۔

اس کے بعد انگلش کپتان جو روٹ  228  رنز بمقابلہ سری لنکا اور 218  رنز بمقابلہ بھارت  بناکر  تیسرے اور چوتھے نمبر  پر موجود ہیں۔

پاکستان کے عابد علی زمبابوے کے خلاف 215 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کائل مایرز  ہیں جنہوں نے بنگلادیش  کے خلاف 395 رنز  کے مشکل ہدف  کے تعاقب میں 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔

افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی زمبابوے کے خلاف 200 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ڈبل سنچری اسکور کرنے والےپہلے افغان بلے باز  بنے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے انگلینڈ کے خلاف 200 رنز بناکر اس فہرست میں سب سے آخری کھلاڑی ہیں۔

Advertisement

رواں برس کھیلے گئے 44 ٹیسٹ میچز میں 48  سنچریز اسکور کی گئیں۔ جو روٹ(6)، کرونارتنے(4) اور فواد عالم(3) کے علاوہ کوئی کھلاڑی 2 سے زیادہ سنچریز اسکور نہیں کرسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر