Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلحےکی دوڑمیں پیپلزپارٹی نےایم کیو ایم کوپیچھےچھوڑدیا

Now Reading:

اسلحےکی دوڑمیں پیپلزپارٹی نےایم کیو ایم کوپیچھےچھوڑدیا
اسلحہ

پرامن سیاست کادرس دینےوالی جماعتیں اسلحے کے زور پر کتنی مضبوط  ہیں ،حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سب سےزیادہ عوامی  مسائل پر آواز اٹھانے کا دعوی کرنے والی  جماعت  پاکستان پیپلز  پارٹی  اسلحے کا زور  رکھنے  میں   سب سے آگے ہے۔

پارلیمنٹ کے 100 اراکین نے اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے تھے جن میں 50 کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اس طرح پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) پارلیمان میں سب سے زیادہ ہتھیار رکھنے والی سیاسی جماعت ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے والے 20 قانون سازوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، 5 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)، 5 کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور 4 کا بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

وہ افراد جنہوں نے اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ان میں قومی اسمبلی کے 19 اراکین جن میں سے 6 کا تعلق پی ٹی آئی، 6 کا پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے، 2 اراکین کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)، 2 کا متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )، ایک کا جی ڈی اے، ایک کا متحدہ مجلس عمل سے ہے جبکہ اس میں ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔

Advertisement

سینیٹ میں مجموعی طور پر 10 اراکین نے اپنے ہتھیار ظاہر کیے ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی، 2 کا پاکستان تحریک انصاف، 2 کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، 2 کا نیشنل پارٹی، ایک کا پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ایک رکن آزاد ہے۔

سندھ اسمبلی میں 47 اراکین نے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ہیں جن میں سے 40 کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی، 4 کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، 2 کا پاکستان تحریک انصاف اور ایک کا تعلق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے والے 10 اراکین میں سے 7 کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، 2 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ایک کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہ

بلوچستان اسمبلی میں 8 ارکان نے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ہے، ایک کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، ایک کا بی این پی-اے ، ایک کا ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

کے پی اسمبلی کے جن اراکین نے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ہیں ان میں سے 3 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف، ایک کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی، ایک کا عوامی نیشنل پارٹی سے ہے جبکہ ان میں ایک آزاد رکن بھی شامل ہے۔

اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے والے ارکان اسمبلی میں سابق صدر آصف علی شامل ہیں جن کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار موجود ہیں انہوں نے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیار ظاہر کیے لیکن ان کی نوعیت نہیں بتائی۔

Advertisement

اراکین پارلیمنٹ کی جانب  سے ظاہر کئے گئے     ہتھیاروں میں جرمن جی-3 ،بیٹل رائفل اور ایم پی-5 ،سب مشین گنز سے لے کر روسی ساختہ اے کے-47 یا معروف کلاشنکوف  شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر