Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان کی مہارت،قومی ائیرلائن حادثےسےمحفوظ رہی

Now Reading:

کپتان کی مہارت،قومی ائیرلائن حادثےسےمحفوظ رہی
ائیرلائن

لاہور سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ پی کے 650 کےانجن میں اچانک خرابی پیداہوئی تاہم پائلٹ نےمہارت سےطیارےکواسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کیا۔

 زرائع کےمطابق  جہازمیں عملےکےعلاوہ 38 مسافرسوارتھے،تمام محفوظ رہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجن میں کچھ چیز چلی گئی ، جس سے خرابی پیدا ہوئی ، پائلٹ نے خراب انجن کو سوئچ آف کرکے دوسرےانجن کی مدد سے طیارے کو لینڈ کرایا، طیارہ خیریت سے لینڈ ہوا تمام مسافر محفوظ ہیں۔

واضح رہےکہ چندروز قبل کراچی میں ایئرٹریفک کنٹرولرنےکمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے غیرملکی طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا تھا، جہاز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا اور سندھ کے علاقے چھوڑکے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیاتھا،ایئر ٹریفک کنٹرولرنے مکمل رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچایاتھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر