Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک  نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار

Now Reading:

اسٹیٹ بینک  نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ معاشی اعداد شمار کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25فیصد پر بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ کراچی ہیڈ آفس میں اسٹیٹ بینک  کےگورنر باقر رضا کے زیر صدارت  رواں مالی سال کے آئندہ 2ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی  کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک کے موجودہ معاشی اعداد شمار کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک مانیٹری کمیٹی نے شرح سود 13اعشاریہ 25فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیٹ بینک کےمطابق مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے، جبکہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔

اسٹیٹ بینک اعلامئے کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہو ئی ہے، جس کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سر پلس رہا، جبکہ تجارتی خسارے میں کمی آنا ملکی معیشت کےاہم ثابت ہو گا۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق گذشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے اچھے اثرات آرہے ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سرپلس رہا ،اسٹیٹ بینک کراچی:جو کرنٹ اکاونٹ پر بڑھتے دباوٗ کا ایک واضع اشارہ ۔ دوسری جانب تجارتی خسارے میں کمی بھی بہت اہم ہے ۔

Advertisement

 اسٹیٹ بینک کے گورنر باقر رضا کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی دیکھ رہے ہیں ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود  مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگی۔

اجلاس میں زری پالیسی کمیٹی نے 22 نومبر 2019ء کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ حالیہ تبدیلیوں نے مہنگائی کے منظرنامے کے مضمرات کا ازالہ کر دیا۔ ایک طرف، مہنگائی بلندی کی طرف مائل ہے۔ دوسری طرف، غذائی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اس بلندی کے پس پردہ بنیادی اسباب ہیں ، جاری کھاتے میں مستحکم بہتری اور مالیاتی دُور اندیشی کے تسلسل کی بنا پر مارکیٹ کے احساسات بتدریج بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

 مالی سال 20ء کے لیے اوسط گرانی کا اسٹیٹ بینک کا 11 سے 12 فیصد پر تخمینہ بڑی حد تک برقرار رہا ہے۔ موجودہ زری پالیسی موقف کو برقرار رکھنا مناسب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر