
آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں بھارت نے اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو باآسانی شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نا م کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان لیڈز اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا چالیسواں میچ کھیلا گیا، جس میں سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر تے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے،بھارت نے 265رنز کا ہدف 44ویں اوورز میں با آسانی 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد بھارت آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے جب کہ آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News