Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان کی چوری پکڑی گئی، پی ڈی ایم

Now Reading:

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان کی چوری پکڑی گئی، پی ڈی ایم

 

Advertisement

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اسکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس میں رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی اصلیت قوم پر عیاں کردی، دوسروں پر چوری کے الزامات لگانے والے عمران خان خود چور نکلے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں 53 بینک اکاؤنٹس کیوں چھپائے تھے؟ خفیہ بنک اکاؤنٹس کن مقاصد کے لئے استعمال ہوتے رہے؟

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ،رپورٹ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ میں ملوث ہے۔

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی سمیت پی ٹی آئی کو سیاست کے لئے تاحیات نااہل قرار دینا ضروری ہے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آئے جس کے مطابق  اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان میں ڈالرآپریٹڈ اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بھارتی، فرانسیسی اور آسٹریلوی قوانین کا حوالہ بھی شامل ہے۔

تحریک انصاف کے 2008 سے 2013 کے آڈٹ کی تفصیلات اور اسکروٹنی کمیٹی نے بینک اکائونٹس پراپنا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے نکات میں بتایا گیا کہ سال 2012-13 کی آڈٹ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے۔ آڈٹ فرم کی فراہم کردہ کیش رسیدیں بنک اکاؤنٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

آڈٹ رپورٹ منظوری کیلئے پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پیش کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ پر تاریخ نہ ہونا اکاؤنٹنگ معیار کے خلاف ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر