Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکانےایران کےوزیراطلاعات پرپابندی عائدکردی

Now Reading:

امریکانےایران کےوزیراطلاعات پرپابندی عائدکردی
ایران

 امریکا نےایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر  ملکی  خبر رساں  ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملک میں ان کے اثاثے منجمد کر دئے ہیں ۔

اس حوالے سےامریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر اطلاعات نے مظاہروں کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ سنسر شپ کا استعمال کیا۔

 جبکہ ایرانی وزیراطلاعات کی امریکا پرپابندی کےبعد امریکی شہری ایرانی وزیر اطلاعات سے کسی قسم کا لین دین نہیں کر سکیں گے۔

واضح  رہے کہ    ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرےجا ری  ہیں،مختلف شہروں میں احتجاج اورمظاہروں کےدوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 100  ذائد افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں ۔

Advertisement

دوسری جانب   آیت اللہ  خمینی نے  بھی   تیل کی قیمتوں میں  اضافےکی حمایت  کردی  ہے  ۔

گزشتہ ہفتے ایرانی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں 3 گنااضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں عوام کی جانب سےاحتجاج شروع ہوگیا۔

مظاہرین کاکہنا ہے کہ تیل کی قیمت بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث نظام زندگی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت کیا گیا جب امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو تیل سے ہونے والی آمدن میں بہت کمی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر