Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشز سیریز: انگلینڈ مشکلات کا شکار، آسٹریلیا کو 374 رنز کی برتری حاصل

Now Reading:

ایشز سیریز: انگلینڈ مشکلات کا شکار، آسٹریلیا کو 374 رنز کی برتری حاصل

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ ٹیم کی جانب سے مایوس کن کارکردگی دیکھنے کو ملی اور انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 294 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل کھیلا جارہا ہے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف 374 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 294 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھے جس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی اننگ کا آغاز 122 رنز سے کیا تھا۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ میں شاندار بیٹنگ دیکھنے کو ملی جبکہ آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز کے ساتھ اپنی اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز عثمان خواجہ نے اسکور کیے، جنہوں نے سنچری کے ساتھ 137 رنز اسکور کیے تھے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 67 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ وارنر 30، مارکس ہیرس 38 اور مارنس لبوشنگ نے 28 رنز اسکور کیے۔

علاوہ ازیں کیمرون گرین صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور وکٹ کیپر ایلکس کیری نے 13، کپتان پیٹ کمنس نے 24 جبکہ مچل اسٹارک 34 اور لیتھن لیون 24 بناکر ناک آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں اسٹورٹ براڈ نے حاصل کی جبکہ جیمس اینڈرسن، مارک ووڈ اور جائے روٹ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

انگلینڈ کی پہلی اننگ

انگلینڈ نے اپنی اننگ میں مجموعی طور پر 294 رنز اسکور کیے جس میں سب سے زیادہ رنز جانی بیرسٹو نے سنچری کی مدد سے 113 رنز اسکور کیے جبکہ بین اسٹوکس 66 رنز اسکور کرسکے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کی جانب سے کوئی بیٹر بڑٖی اننگ نہ کھیل سکا جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔

Advertisement

پیٹ کمنس اور نتھن لیون نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک اور کیمرون گرین 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو 3،0 کی واضح برتری حاصل ہے جبکہ یہ تمام میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر