Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان استعفی لینے آیا لیکن خالی ہاتھ گیا

Now Reading:

فضل الرحمان استعفی لینے آیا لیکن خالی ہاتھ گیا
نو مبر

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان استعفی لینے آیا لیکن خالی ہاتھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بعض چیزوں کو عجیب رنگ دیا جاتا ہے ،بہت سارے لوگوں کے پیٹ میں بھی درد ہو رہا ہے ، فضل الرحمان استعفی لینے آیا لیکن خالی ہاتھ گیا، فضل الرحمن دھرنے میں استعمال ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی پلی بارگینگ شروع ہو گئی ہے،خزانہ بھرنے والا ہے، احتساب سب کا ہونا چاہئیے،مریم نواز لاہور ہی رہے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کہہ رہا تھا کہ نواز شریف منگل کو گیا کہ بدھ کو لیکن سب غلط نکلا نواز شریف کے معاملے پر پنجاب اور سارے ڈاکٹر پر زبردست اثر تھا وہ دبائو میں آ گئے، پرویز الٰہی کو عمران خان نے فون کیا، وہ ہمارے سسٹم کا حصہ ہیں، عمران خان نے این آر او نہیں دیا، سارا سوشل میڈیا تو یہ بھی کہہ رہا تھا کہ نوازشریف مر جائے گا۔

Advertisement

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف جب چاہے گا واپس آئے گا وہ ہماری پارٹی کا بندہ ہے وہاں بھی ہمارے لئے کام کر رہا ہے، ڈاکٹر عدنان کا واپسی پر پوچھ گچھ ہونا چاہئیے،اب پلیٹ لیٹس کہاں گئیں؟؟

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے پر میٹنگ کی اور دو تیکنیکی مشیر رکھنے کی منظورہ دی ہے ، اگلے ہفتے ٹرین واہگہ بارڈر بھی جائے گی ، تین سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر