Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

Now Reading:

پاکستانی نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

پاکستان کے ایک اور ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی گلوسسٹر شائر سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

گلوسسٹر شائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 18 سالہ ابھرتے ہوئے نوجوان بالر کو  2022 کے سیزن کے ابتدائی چند مہینوں کے  لیے کاؤنٹی  کو  تمام فارمیٹس میں کھیلنے کے لیے دستیاب  ہوں گے ۔

 

نسیم شاہ گلوسسٹر شائر کاؤنٹی   کو  ٹی ٹوئنٹی وائٹلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ  کے گروپ میچز تک دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیئے: شاہین آفریدی کا 2022 کے لئے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ

Advertisement

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر نسیم  شاہ کو جون کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے بلایا جاتا ہے تو انہیں اپنی قومی ٹیم کے ساتھ شرکت کے لیے پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

https://twitter.com/Gloscricket/status/1480849534792224771

2019 میں آسٹریلیا کے خلاف صرف   16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے  اب تک وہ 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

مزید پڑھیئے: حارث رؤف یارکشائر کاؤنٹی کا حصہ بن گئے

اپنے ڈیبیو کے صرف ایک ماہ بعد نسیم شاہ  نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ  میں پانچ وکٹیں لینے والے تاریخ کے دوسرے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیئے: محمد رضوان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ

Advertisement

فروری 2020 میں بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر بالر بھی بن گئے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ سے قبل شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد رضوان کا بھی مختلف انگلش کاؤنٹیز سے معاہدہ ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر