Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد رضوان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ

Now Reading:

محمد رضوان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

سسیکس کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد  رضوان اپریل میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے بعد سسیکس ٹیم جوائن کریں  گے۔

محمد رضوان  جولائی کے وسط میں وائٹلٹی بلاسٹ کے اختتام تک چیمپئن شپ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ  رضوان کا  شمار دنیا کے سب سے کامیاب  کیپرز میں سے ہوتا ہےاور ان کا تمام فارمیٹس میں بلے بازی کا ریکارڈ بھی  بہت شاندار ہے۔

https://twitter.com/SussexCCC/status/1471465217305591817

Advertisement

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 43 سے زیادہ ہے، جس میں 19 ٹیسٹ میچز میں 42 سے زائد کی اوسط سے تقریباً  ایک ہزار رنز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے 2020 میں انگلش کنڈیشنز میں انگلینڈ کےخلاف  تین ٹیسٹ میچز کی سیریز  میں 40 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے تھے اور پاکستان کی جانب سے سیریز کے کامیاب ترین بلے باز قرار پائے تھے۔

اس کے علاوہ 54 ٹی ٹوئنٹی میچز  میں محمد رضوان کی اوسط 126.6 کے اسٹرائیک ریٹ  کے ساتھ 50.06 ہے۔

رواں برس وہ ایک کیلنڈر ایئر  میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی  رنز بنانے  کا کرس گیل کا چھ سال پرانا ریکارڈ  بھی توڑ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر