سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں واقع خوبصورت کینجھر جھیل میں یوں تو سارا سال پکنک منائی جاتی ہےلیکن سہولیات کے فقدان کی وجہ سے جھیل کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے ہزاروں افراد گرمی میں اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیئے کینجھر جھیل کا رخ کرتے ہیں لیکن یہاں پر سیاحوں کے لیے بیٹھنے کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں ۔
جھیل پر صفائی ستھرائی لائیف سیو گارڈ اور ریسکیو کا عملہ اورکشتیوں میں سوار سیاحوں کے لئے لائیف جیکٹ نہ ہونے سے ان کی زندگیاں ہر وقت خطرے میں ہوتی ہیں۔
تفریح کے لیئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کے کینجھر جھیل سیاحت کے لیئے ایک بہترین مقام ہے مگر مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث یہاں آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
