Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
توہین

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کررتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کیخلاف درخواست کوناقابل سماعت قراردے دیا۔

کمرہ عدالت میں درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ کاکہناتھاکہ عدالت

 پہلے ہی توہین عدالت کے حوالےسے تفصیلی فیصلہ دے چکی ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےکیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئےدرخواست گزارسے کہاکہ وزیراعظم کی تقریر سےآپ کوکیا پریشانی ہے؟جس پر درخواست گزار سلیم اللہ خان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے عدلیہ کی تضحیک کی۔

Advertisement

اس موقع پرچیف جسٹس ہائیکورٹ نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالتیں تنقید کو ویلکم کرتی ہیں، تنقید اور تضحیک میں فرق ہوتا ہے، توہین عدالت فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے۔

چیف جسٹس کے ریمارکس پردرخواست گزارکاکہناتھا کہ میں آفیسرآف دی کورٹ ہوں اور عدالت کو آگاہ کررہا ہوں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ آپ نے توہین عدالت کا کل والا فیصلہ پڑھا ہے جس میں توہین عدالت کے حوالے سے اصول طے کر دیے ہیں،پہلے آگاہی نہیں تھی ابھی تو توہین عدالت کے حوالے سے آگاہی بھی ہوگئی ہے۔

چیف جسٹس کاکہناتھاکہ کیا آپ منتخب وزیراعظم کا ٹرائل کرانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اس کے نتائج سے آگاہ ہیں؟ کیا آپ منتخب وزیراعظم کو نااہل کرانا چاہتے ہیں؟

بعد ازاں عدالت کی جانب سے نےوزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتےہوئےمسترد کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر