Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ہمارے پاس تم ہو‘،ہمایوں سعیدکاپاک فوج کوسلام

Now Reading:

’ہمارے پاس تم ہو‘،ہمایوں سعیدکاپاک فوج کوسلام
ڈی

پاکستان کے ناموراداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعیدنےڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورسے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرپاک فوج کے ترجمان کیلئے ہمایوں سعید نے خوبصورت الفاظ استعال کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ایک عاجزانہ اورخوش طبع شخصیت کے مالک ہیں اور ان سے ملاقات کرنا وہ اپنے لیےشرف سمجھتےہیں۔

اداکار اس موقع پر اپنےمشہور ڈرامےکے ٹائٹل کا ذکر کرنا نہیں بھولے اور انہوں ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے ٹائٹل کوپاک فوج سے منسلک کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’ہمارے پاس تم ہو‘

#HamarayPaasTumHo

کہ کر ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فوج کوعزت بخشی۔

Advertisement

اداکار ہمایوں سعید کی الفت بھری ٹویٹ کا ڈی جی آئی ایس پی آر نےمحبت بھرے منفرد انداز سےجواب دیتے ہوئے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ قوم کی مسلح افواج کو سپورٹ ہی پاک فوج کا فخر ہے۔

میجر جنرل آصف غفورنےاداکار کے ’ہمارے پاس تم ہو‘ کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ آرام سے سو جاو، ہم ہیں نا‘۔انہوں نے  آئی ایس پی آرکی جانب سے بنائی گئی ڈاکومنٹری فلم کا لنک بھی شئیر کیا جوانہوں نےہمایوں سعید کے ساتھ دیکھی۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کےقوم کامحافظ کے طور پر پیغام کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا ہے کہ ہم محسوس کرسکتے ہیں کہ ہمارے پاس تم ہو۔ آپ قوم کافخراور پاک آرمی ہماری طاقت ہے۔

Advertisement

ایک اور صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاک آرمی کے جوانوں کوسلام پیش کیا۔

https://twitter.com/maher_iam/status/1199192356383272961

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر