Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرنیٹ ’ڈیجیٹل ڈسٹوپیا‘کی شکل اختیارکرگیا

Now Reading:

انٹرنیٹ ’ڈیجیٹل ڈسٹوپیا‘کی شکل اختیارکرگیا
ٹم

انٹرنیٹ کےبانی ٹم برنرس لی نےویب کےبڑھتے رجحانات سےپیداہونےوالے عدم مساوات پرخبردار کرتےہوئےکہا ہے کہ اگر ہم نےفوری اقدامات نہ کیےتومعلومات تک رسائی دینے والا یہ پلیٹ فارم محض افواہوں، معلومات میں ردوبدل اورکسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت پرمشکلات پیدا کرنے والا ذریعہ بن جائے گا جسے انہوں نے’ڈجیٹل ڈسٹوپیا‘ کا نام دیا ہے۔

برطانیہ سےتعلق رکھنےوالےکمپیوٹرسائنسدان نے1989 میں ورلڈ وائڈویب(ڈبلیوڈبلیوڈبلیو)کی بیناد رکھی۔ نصف صدی گزرجانے کے بعد ٹم برنرس لی نےدوبارہ ویب سےمتعلق ایک معاہدہ ’کانٹریکٹ آف ویب‘ رکھا ہے۔ جس میں انہوں نے بےلگام اور خطرناک ہوتے ہوئے انٹرنیٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے 9 نکاتی ایجنڈالکھاہے۔ معاہدے کی تائید گوگل، مائیکروسوفٹ، فیس بک سمیت 150 کمپنیوں نے کی ہے۔

جرمنی میں ہونےوالی ایک کانفرنس کے بعدٹم برنرس لی نےایک ٹویٹ کیاجس میں انہوں نےانٹرنیٹ کےخطرات پرروشنی ڈالتے ہوئےاپنی ٹویٹ میں کہاکہ’اگر ہم انٹرنیٹ کو مفت اور اوپن کرنے میں ناکام رہے تو خطرہ ہے کہ یہ عدم برابری اور حقوق کی پامالی کا ایک گڑھ (ڈجیٹل ڈسٹوپیا) بن جائے گا۔‘

انہوں نےکہاکہ انٹرنیٹ کوایسےہاتھوں میں نہیں دیناجواسےمنفی رجحان کیلئےاستعمال کررہے ہیں۔ معاہدے پر حکومتِ فرانس، جرمنی اور گھانا نے بھی دستخط کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر